خاران : مختیار مینگل کی عدم بازیابی شہر میں پہیہ جام ہڑتال و دھرنا جاری

118

خاران شہر میں گذشتہ کئی روز سے شہری اور مغوی کے رشتہ دار انکی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں-

خاران مظاہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا مغوی ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے سبب اب تک بازیاب نہ ہوسکا اور نہ ہی مختیار مینگل کی لواحقین کو اُنکی بازیابی سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی گئی ہے-

دھرنے کی شرکاء نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال ختم کرکے آج خاران سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاجی کیمپ قائم کرلیا ہے-

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منیرآحمد سومرو نے کہا کہ مختیار احمد مینگل کے اغوا نما واقعہ پر ضلعی انتظامیہ مغوی کی بازیابی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے جلد مغوی بازیاب ہوکر اپنے اہل خانہ کے پاس ہوگا-