حب سمندر میں نہاتے ہوئے بارہ افراد ڈوب گئے

125

حب سمندر میں بہاتے ہوئے بارہ افراد ڈوب گئے، دو لاشیں برآمد

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب چوکی کے ساحلی علاقے گڈانی میں پکنک منانے آئے کراچی کے رہائشی متعدد افراد سمندر کے تیز لہرو کے نظر ہوگئے شدید ترین سمندری لہروں نے بارہ کے قریب افراد کو بہا کر لے گیا-

حب انتظامیہ کے مطابق یوم عاشور پر عام تعطیل کے دن گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے والوں کا جم غفیر تھا گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے جن میں سے گڈانی میونسپل کمیٹی کے غوطہ خوروں نے 10 کو بچالیا جبکہ 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں-

لاشوں اور نازک حالت میں سمندر سے نکالے گئے افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر گڈانی منتقل کردیا گیا، جانبحق ہونے والوں کا تعلق منصورہ کالونی کراچی سے ہے۔

گڈانی واقعہ میں جانبحق ہونے والوں کی شناخت واصف ولد خالا خان عمر 24 سال، اسد ولد محمد امین عمر 20 سال ہے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں کراچی منتقل کردئے گئے ہیں-