کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کراچی، کوئٹہ اور مکران جانے والے مرکزی شاہراہ کو دارو ہوٹل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے ۔
لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی طرف یہ شاہراہ بند کردیا گیا ہے ۔ تاکہ لوگ گوادر جا نہ سکیں ۔ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔
وہاں نوشکی سے اطلاع ہے کہ سلطان چڑھائی کے مقام پر انتظامیہ نے ٹینکر کھڑی کرکے راستہ مکمل بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کل بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے ، مختلف علاقوں سے گرفتاریوں کے علاوہ لوگ یہ شکایت کررہے ہیں کہ شاہراؤں میں رکاوٹیں ڈالی جاری ہیں ۔
تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں راجی مچی میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔