جھاؤ: 5 بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

304

ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ پولیس کے مطابق بدھ کے روز ضلع آواران کے علاقے جھاوُ میں بارش کے گہرے گڑھے میں جمع پانی میں نہاتے ہوئے تین کم سن بچے جن میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں، ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق بچوں کا شناخت رحمت اللہ ولد باہوٹ عمر 6 سال، ہورجان بنت باہوٹ عمر 9 سال، بی بی سلمان بنت پُھلان عمر 12سال، عصمت بنت پُھلان عمر 10 سال اور حُسنا بنت پُھلان عمر7 سال ساکنان سر مستانی بھینٹ جھاؤ شامل ہے۔

علاقائی لوگوں نے اپنی مدد آپ لاشوں کو نکال دیا ، لاشیں جب گھروں کو پہنچ گئے تو علاقے میں کہرام مچ گیا ۔