جامشورو پولیس تھانے پر دھماکہ، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

296

پاکستانی صوبے سندھ کے علاقے جامشورو میں پولیس تھانے کے اندر دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) قبول کرلی۔

میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں ترجمان ایس آر اے کے مطابق حملے میں افسروں سمیت متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں. تھانے کے اندر کھڑی متعدد گاڑیوں اور بلڈنگ کو شدید نقصان ہوا ہے۔

جامشورو کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) طارق نواز کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ رکشہ اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔

زخمیوں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل محمد بخش، اے ایس آئی رسول بخش اور غلام معی الدین، پولیس کانسٹیبل ارشاد اور علی عبدالطیف اور ایک مشتبہ شخص کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی، جو دھماکے کے وقت لاک اپ میں تھا۔

دھماکے سے تھانے کے اندر کھڑی گاڑیاں جن میں اسکوٹر، موٹر سائیکل اور رکشہ شامل ہیں، تباہ ہو گئے۔