تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

183

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا شدت 4.2 اور گہرائی 35کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

تربت میں زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔