ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب شہید فدا چوک سے ڈی سی آفس کیچ تک کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین پر سرکاری طاقت کے استعمال کیخلاف اور پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی و دھرنا ۔
ریلی کے شرکاء نے شہید فدا چوک سےہوتے ہوئے مین بازار تربت اور پھر کمشنری روڈ سے مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے دھرنے پر سرکاری طاقت کے استعمال کیخلاف پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کیا۔
لواحقین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کیخلاف نعرے درج تھے۔
ریلی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ حق دو تحریک،بی ایس او کے دھڑوں اور عام عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
لواحقین نے کہاکہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے اور اس مرتبہ وہ علامتی بھوک ہرتال سمیت سڑکوں کوبھی بند کریں گے۔
یادرے کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کیاگیا تھا جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے اعلان کیا تھا۔