تربت: جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا شدید گرمی میں جاری

115

تربت میں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی احتجاجی کیمپ شدید گرمی میں بھی ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے پانچ دنوں سے مسلسل جاری ہے۔

کیمپ میں کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دس لاپتہ افراد کے خاندان دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

احتجاجی کیمپ میں بلیدہ سے لاپتہ مسلم عارف کے والد عارف غلام کی طبیعت گرمی کے باعث بگڑ گئی جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیاگیا اور طبی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ ضلع کیچ میں شدید گرمی کے باوجود لاپتہ کیے گئے افراد کے اہل خانہ تیسری بار ضلعی انتظامیہ کی آفس کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دے رہے ہیں اس دوران متعدد مرتبہ خواتین اور بچے گرمی کے سبب ہسپتال منتقل کیے گئے۔