تربت: بم دھماکہ ، ایک شخص زخمی

212

پولیس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تربت میں میر عیسی قومی پارک کے نزدیک بم دہماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہاب ولد امیرساکن صلالہ بازار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے میر عیسی قومی پارک میں گذشتہ شب سموراج کلچر اینڈ لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا تھا، فیسٹیول کے تحت مختلف پروگراموں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔