تربت: ایف سی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

209

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شھر تربت میں آبسر، ڈکی بازار میں ایف سی چوکی پر دستی بم حملہ کیا ہے، حملے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ یہ چوکی عین اس جگہ بنائی گئی ہے جہاں شہید حیات بلوچ کو شہید کیا گیا تھا۔ سرمچاروں نے کل شام آٹھ بجکر چالیس منٹ پر چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔