تحصیلدار تمپ پر بم حملہ

344

بلوچستان کے ضلع کیچ میں تحصیلدار تمپ بم حملے میں بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے تمپ میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائے گئے بارودی مواد پھٹنے سے تحصیلدار تمپ عابد بلوچ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

بم حملہ اس وقت ہوا جب تحصیلدار تمپ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں تمپ بازار جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو گرلز ہائی سکول تمپ کے قریب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔