تاج محمد سرپرہ کی جبری گمشدگی کے چار سال ، 20 جولائی کو لندن میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا – صالحہ مری

127

جبری لاپتہ بلوچ کاروباری شخصیت تاج محمد سرپرہ کی اہلیہ صالحہ مری نے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے میرے شوہر میر تاج محمد سرپرہ کی جبری گمشدگی کو 4 سال ہو رہے ہیں، اس سلسلے میں ہم 20 جولائی 2024 بروز (ہفتہ) کو لندن میں خاندان کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کررہے ہیں، جس میں اپنے شوہر اور بلوچ لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ میں لندن میں مقیم سندھی، پشتون، مہاجر، کشمیری سمیت تمام انسان دوست افراد اور بالخصوص بلوچ قوم سے درخواست ہے کہ اس احتجاج میں شرکت کریں اور ہماری آواز بنیں۔