بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جنوری سے جون تک کی مسلح کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ شائع، 108 حملوں میں فورسز کے 112 اہلکار ہلاک
بلوچستان لبریشن فرنٹ کی میڈیا آشوب نے تنظیم کی چھ مہینوں کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے جنوری سے جون تک بلوچستان بھر میں 108 مسلح کاروائیاں کیں، ان کاروائیوں میں پاکستانی فورسز، دشمن فوج کے آلہ کاروں، کنسٹرکشن کمپنی اور فوجی تنصیبات (موبائل ٹاورز) کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 112 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک 74 سے زائد فوجی اہلکار زخمی ہوئے، 5 دشمن آلہ کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے جس میں سے ایک کا اسلحہ ضبط کرلیا تھا، حملوں میں دشمن فوج کے 5 گاڑیاں مکمل تباہ کیے، دیگر متعدد فوجی گاڑی و موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، حملوں میں 4 ٹرک تین بلڈوزر 1 ٹریلر کو مکمل تباہ کیا ہے، 8 ٹرکوں کے ٹائر بسٹ کیے ہیں، مزید ایف ڈبلیو او کے گاڑی، ڈمپر، لوڈر اور دوسرے مشینزیر کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے، دو کاروائیوں میں پاکستانی فورس پولیس پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار ضبط کرلیے گئے تھے۔ دشمن کے دو سرویلنس ڈرون کیمروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا، ان کاروائیوں میں 4 موبائل ٹاور کو مشینری سمیت فائرنگ و نذر آتش کرکے تباہ کردیا اور 1 کریش پلانٹ کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔ 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا جس میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل تھے۔ دشمن کے 17 اسلحہ ضبط کرلئے، حملوں میں 9 ریموٹ کنٹرول بم حملے کیے گئے، 7 دستی بم حملے کیے گئے۔
رپورٹ میں لکھا گیا کہ بلوچ قومی تشخص اور بلوچ وطن کے دفاع میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 4 ساتھی سرمچاروں نے دشمن کے سامنے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی۔بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتی ہے کہ سرزمین بلوچستان کی مکمل آزادی تک اور قابض فوج کی مکمل انخلا تک ہمارے کاروائیاں جاری رہینگے۔