بولان: پاکستانی فورسز پر بم دھماکا

528

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے خالی مورچے میں پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پہنچے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔