بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں، حکمران اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔ طاہر بزنجو

247

نیشنل پارٹی کے رہنما طاہر بزنجو کا کہنا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں انہیں جلد سے جلد تسلیم کیا جائے۔

انہوں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جاتا تو انہیں آئے روز دھرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر زرداری، عمران خان ہوں یا میاں برادران کسی نے بھی سنجیدگی سے اس مسئلہ کو حل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کے پرامن دھرنوں پر گولیاں اور ڈنڈے برسانے کے بجائے صدر زرداری، میاں برادران، بلاول بھٹو اور مریم نواز اپنے وعدوں کی پاسداری کریں جو بارہا ان کے ساتھ کرچکے ہیں۔ ان کے مطالبات ہر حساب سے جائز مطالبات ہیں۔