بلوچ ماؤں بہنوں کی تذلیل سے بلوچستان کے امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا – محمود خان اچکزئی

246

بلوچ خواتین اور ریلی پرپولیس کی تشدد لاٹھی چارج آنسو گیس اور فائرنگ کا مزمت کرتے ہیں۔ محمود اچکزئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر و پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچ پر امن خواتین اور ریلی کے پر امن شرکا پر پولیس کی تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس اور فائرنگ کی بھرپور پر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس طرح کے بزدلانہ عمل سے بلوچستان میں امن کو مزید خراب ہونے میں دیر نہیں لگے گی بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے بلوچستان کے عوام میں ریاست سے مزید نفرت میں اضافہ ہوگا اور اگر اس طرح ریاست کی طرف سے بلوچ ماﺅں اور بہنوں کی تذلیل کیا گیا تو بلوچستان میں امن کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔