بلوچ ماؤں بہنوں اور نوجوانوں پر حملے کو اپنے اوپر حملہ سمجھتے ہیں – ایس آر اے سربراہ، اصغر شاہ

579

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے سربراھ سید اصغر شاہ نے بلوچستان کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ “گوادر میں ہماری بیٹی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں “بلوچ راجی مُچی” میں شریک ہونے والے قافلوں پر پنجابی پاکستانی رياست کی جانب سے ہونے والی ننگی جارحيت اور سفاکیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست نے ہمیشہ کی طرح یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ریاست مظلوم اور محکوم اقوام کی قاتل ریاست ہے۔ پاکستانی ریاست کی یہ ننگی بربریت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ریاست اب اپنے منتقی انجام، فنا ہونے کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ “بلوچ راجی مچی” کے شرکاء خالی ہاتھ تھے اور نہتے بلوچ بزرگوں، نوجوانوں اور ہماری مائوں، بہنوں کے اوپر قابض فوج کا تشدد دشمن ریاست پاکستان کی شکست اور “بلوچ راجی مچی” کی واضح کامیابی کا ثبوت ہے.

انہوں نے کہا کہ بلوچ بزرگوں، نوجوانوں اور ہماری ماؤں بہنوں پر ہونے والا حملہ اور تشدد ہم اپنے اوپر حملہ اور تشدد سمجھتیں ہیں۔ کیونکہ ایک مظلوم اور محکوم قوم کا درد اور تکلیف دوسری مظلوم اور محکوم قوم ہی سمجھ سکتی ہے۔
بحیثیت سندھی قوم اور ایک ذميوار تنظيم کی حیثیت سے ہم اپنی برادر بلوچ قوم کے ساتھ کل بھی تھے اور آج بھی شانا بشانا ساتھ ہیں۔