بلوچ شرکاء پر فائرنگ قابل مذمت، بی وائی سی کے ہر کال پر ساتھ دینگے۔ منظور پشتین

667

پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماء نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی پرامن بلوچ کارکنان پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے-

پشتون رہنماء اور پشتون تحفظ مومنٹ کے بانی منظور پشتین نے مستونگ کے قریب بلوچ راجی مُچی‬⁩ کے لئے گوادر کی طرف بلوچ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک عمل قرار دیا ہے-

‏پشتون رہنماء نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف بلوچ مارچ کے خلاف ریاست منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے اور دوسری طرف مارچ پر گولیوں کی بارش، پی ٹی ایم بلوچ راجی مُچی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بلوچ مارچ کے ہر کال پر بھرپور ساتھ دینگے۔

واضح رہے کہ کل گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ راجی مچی کے نام سے ایک جلسہ عام منعقد کیا جانا تھا جس کے شرکاء آج بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی شکل میں گوادر کی طرف رواں دواں ہیں-

گوادر جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے شرکاء کو پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اور پولیس کی جانب سے متعدد مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا جارہا ہے جبکہ مستونگ کے قریب قافلے پر ایف سی کی فائرنگ سے 14 کے قریب شرکاء شدید زخمی ہوئے ہیں-

بلوچ تنظیموں سمیت پشتون اور عالمی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پرامن بلوچ شرکاء پر طاقت کا استعمال بند کرے-