بلوچ راجی مچی: کراچی کا قافلہ فورسز کے محاصرے میں، پانی اور ضروری اشیاء ختم

1074

گوادر میں منعقد بلوچ راجی مچی کے لئے کراچی سے نکلنے والے قافلے کو کنڈ ملیر کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے بڑی تعداد میں دس بسوں پر مشتمل قافلے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ شرکا کا پانی و خوراک بھی ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز ناہی انہیں آگے جانے دے رہی ہے ناہی ضروری اشیاء خریدنے کی اجازت دے رہی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ راجی مچی کے لئے شرکا گذشتہ روز گوادر کے لئے نکلنے تھے۔ جہاں راستے میں فورسز نے نہ صرف انہیں روکا بلکہ ان پر فائرنگ بھی کھول دیا ہے جہاں زخمی اور جانبحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جتنے بھی قافلے گوادر اور اس کے اردگرد پہنچ چکے ہیں انہیں وہاں فورسز نے اپنے محاصرے میں رکھا ہے۔