بلوچ راجی مچی پر طاقت کے استعمال کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

395

بلوچ راجی مچی کے شرکاء پر تشدد کے خلاف بلوچ یکجہتی کے زیر اہتمام کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ سریاب روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں سیاسی ، سماجی ، طلبہ تنظیم رہنماؤں ، نوجوانوں سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا کی جانب سے گوادر میں ہونے والے راجی مچی پر تشدد کے استعمال اور گرفتاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جانب سے کل بھی کوئٹہ میں ایک ریلی کی کال دی گئی ہے جو صبح گیارہ بجے بلوچستان یونیورسٹی سے نکالی جائے گی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے بلوچ نسل کشی کے خلاف اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔