بلوچ راجی مچی: تربت میں بھی انٹرنیٹ معطل

163

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 28 جولائی کو ہونے والے راجی مچی کے پیش نظر گوادر کے بعد تربت میں انٹرنیٹ بند کی گئی ہے ۔

وہاں دارالحکومت کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گیارہ کارکنوں اور ہمدردوں کو گرفتار کیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما شاہ جی نے بتایا کہ پورے گْوادر میں اس وقت نیٹورک، اور نیٹ، کے سروس مکمل بند ہے۔ جسکی وجہ سے پورے نظام درہم برہم، اور تلار میں راستہ بند کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر آمد رفت کےلیے پریشان، پورے تلار چیک پوسٹ میں ایف سی تعینات ہے، کسی کو آنے جانے کا راستہ نہیں دے رہا ہے، بہت سے مسافر اس وقت پریشانی کی حالت میں ہیں۔