بلوچ راجی مچی ، کوئٹہ اور قلات سے گرفتاریاں

370

اتوار کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کو روکنے کے لئے قلات اور کوئٹہ سے گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ‏بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں ڈپٹی کمشنر قلات کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر نے مختلف کلیوں میں چھاپے مار کر لوگوں کو گرفتار کررہے ہیں۔

گرفتار افراد ‏ میں امان اللہ لانگو، عبدالاحد لانگو، ابرار احمد لانگو کو لیویز تھانہ منتقل کیا گیا ہے ، مزید گرفتاریوں کی اطلاعات تاہم ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

دارالحکومت کوئٹہ میں لوڑ کاریز سے ،شعیب جتک، مبارک جتک، اسامہ جتک کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ منتقل کردیا گیا۔

جبکہ ایک ڈرائیور ستار قمبرانی نامی شخص کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وہاں ساحلی شہر سے بھی گرفتاریوں کی اطلاعات آرہے ہیں ، تاہم مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے مزید تفصلات سامنے نہیں آئے ہیں۔