بلوچ راجی مچی، تیاریاں جاری، کتابچہ شائع

599

رواں سال کے 28 جولائی کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ہونے والی بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے آگاہی مہم اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔

جبکہ بلوچی، براہوئی اور اردو زبان میں ایک کتابچہ شائع کیا گیا ہے جس میں بلوچ قوم کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے تفصیل بیان گیا ہے ۔

دریں اثنا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذمہ داران نے حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین سے ملاقات کی اور بلوچ راجی مُچی سے متعلق حمایت و تعاون پر گفتگو کی گئی ۔حق دو تحریک کی جانب سے ہرقسم کے حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذمہ داران کے ایک وفد نے صبغت اللہ شاہ جی کی سربراہی میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں 28 جولائی کو ہونے والے بلوچ راجی مُچی سے متعلق حمایت و تعاون سے متعلق گفت و شنید ہوئی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

واڈیلہ نے کہا کہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق سے متعلق ہر جدوجہد کی حق دو تحریک قدر کرتی ہے اور اس کی غیر مشروط حمایت کرتی رہے گی۔