بلوچ راجی مچی، بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماؤں کا مختلف تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

411

رواں سال کے 28 جولائی کو گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی کی تیاریاں جاری، بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں آگاہی مہم جاری ہے ۔

ہفتے کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک وفد نے ہفتے کو حب بار روم میں وکلا سے ملاقات کی اور انہیں راجی مچی کے حوالے سے دعوت دی۔

حب کے وکلا نے بی وائی سی کے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، حب بار نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آنے والے وفد کے اعزاز میں بار روم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔

اس موقع پر بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین ایڈوکیٹ واحد رحیم بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عارف بلوچ، ماہ زیب بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ کی یکجہتی و یگانگت پر زور دیا۔

دریں اثنا گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی کی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ گئے۔

نیشنل پارٹی ضلعی صدر ہوت عبدالغفور صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش تحصیل صدر حاجی ناگمان تحصیل جنرل سیکرٹری ولید مجید نے مہمان کو خوش آمدید کیا انکے ہمراہ ویسم سفر اور جمیل بلوچ تھے۔ علاقائی سیاسی حوالے گفتگو کی ۔اور انہیں راجی مچی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔