بلوچ راجی مُچی: پولیس نے نفری اور سامان طلب کرلی، تلار کے مقام پر فورسز تعینات

466

بلوچستان پولیس نے نفری اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سامان طلب کرلیے جبکہ مختلف علاقوں میں ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی جاری ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پسنی میں چھ سو، جیونی میں دو سو اور تربت تا گوادر روٹ کو تلار کے مقام پر روکنے کیلئے دو سو اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تلار کے مقام فورسز اہلکار تعینات کیئے جاچکے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں نفری پہنچائی جارہی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کانسٹیبلری نے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کیلئے طلب کرلیا ہے۔

بلوچستان کانسٹیبلری نے اس حوالے سے فورسز اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کرنے کی ہدایات جاری کرنے سمیت مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے استعمال ہونے والے اینٹی روٹ سامان بھی طلب کرلی گئی ہے۔

خیال رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 28 جولائی کو گوادر میں منعقد ہونے والے راجی مچی (قومی اجتماع) کے قریب آتے ہی بلوچستان بھر میں اجتماعی کی تیاریوں میں مصروف سیاسی کارکنان کیخلاف کارروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔