بلوچ راجی مُچی قومی بقاء کے اجتماع سمیت تاریخی ریفرنڈم ہوگی – ماہ رنگ بلوچ

398

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر کہا ہے کہ بلوچستان میں امپیریل میگا پراجیکٹس، جیسے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، بلوچ نسل کشی میں ریاست کے ہاتھ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ منصوبے ترقی کی آڑ میں بلوچ عوام کا استحصال کرتے ہیں اور ان کے خلاف ریاستی کارروائیوں کو ہوا دیتے ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ راجی مُچی (بلوچ قومی اجتماع) نہ صرف بلوچ نسل کشی کے خلاف اور بلوچ قوم کی بقاء کا اجتماع ہوگا بلکہ یہ ایک تاریخی ریفرنڈم بھی ہوگا۔ یہ واقعہ اس بات کا اعلان کرے گا کہ بلوچ قوم ان کی نابودی اور نسل کشی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

خیال رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی رواں ماہ کی 28 تاریخ کو گوادر میں ایک ‘بلوچ راجی مُچی’ کے نام سے ایک اجتماع منعقد کرنے والی ہے۔