ہفتے کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رپورٹ واقعات اور حادثات میں خاتون سمیت چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خضدار سنی گنبدی کٹائی کےایریا میں تیز رفتار کار نے راہگیر کو کچل ڈالا، وہ موقع پر جانبحق ہوگیا۔
راہیگیر کی شناخت امام بخش نامی شخص سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا واقعہ خضدار خیرآواہ مدرسہ میں پیش آیا جہان خستہ حال مدرسے کی چھت منہدم چھت تلے دب کر ایک طالب علم موقع پر جانبحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع اور صدر تھانہ پولیس کے مطابق مدرسے کے ملبے تلے طلباء کو نکال لیاگیا ہے ایک جانبحق اور تین زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور مزید اپنی مدد آپ مدرسے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وہاں نوکنڈی کے سرحدی علاقے چلگامی سے ایک پرانی لاش برآمد ہوئی جس کے پاس ایک کاغذ پر محمد حامد ولد محمد طاہر لکھا ہوا ہے اور ساتھ شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بھی درج تھا ۔
مذکورہ لاش کو رولرہیلتھ سینٹر نوکنڈی لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو نوکنڈی لیویز کے حوالے کردیا گیا جسے بعد میں چاغی کے رہائشی کے طور پر پہچانا گیا۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع لورالائی میں نامعلوم افراد کی بھکاری خواتین پر فائرنگ سے ایک جانبحق اور دو زخمی ہوگئیں۔
لورالائی تحصیل روڈ نورانی مسجد کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گدا گر خاتون لیلی زوجہ زبیر خان قوم مروت سینے میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق اور مسماہ مہاتمہ بی بی زوجہ طارق قوم مروت ساکن مہاجر اڈا، گلنار زوجہ محمد انور قوم مروت ساکن مہاجر اڈا زخمی ہوگئیں۔