بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد ہلاک

108
File Photo

ہفتے کے روز بلوچستان میں مختلف حادثات اور واقعات میں چار افراد ہلاک ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔

گوادر کنٹانی کے علاقے دشت ندی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاش کے قریب موٹر سائیکل بھی ملی ہے لاش کی شناخت دشت بگدر کے رہائشی عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، تاہم موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے، مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

حب ندی میں دو بچے ڈوب گئے ایک کو بچالیا گیا دوسرا ہلاک ہوگیا۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز رئیس گوٹھ رینجرز چورنگی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر 12سالہ عبدالرفع ولد محمد اختر ہلاک ہو گیا جبکہ13سالہ حسیب ولد اختر کو بہوشی کی حالت میں پانی سے نکال کر بچا لیا گیا جنہیں بعدازاں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر رہائشی ہوٹل میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر رہائشی ہوٹل میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، ڈائریکٹر فائر سروس کے مطابق ہوٹل میں رہائش پذیر ایک شخص سانس گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوا، جبکہ تین فائر فائٹرز بے ہوش ہوئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، تینوں فائر فائٹرز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دریں اثناء خاران میں باراتیوں کی گاڑی مین خاران کوئٹہ روڑ پر الٹ گئی جس میں دس افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوشکی سے خاران جاتے ہوئے باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت حکیم ولدیت یلان کے نام سے ہوئی جو الندور زیردان کے علاقے میں رہائش پزیر تھے۔