بلوچستان: مختلف حادثات اور واقعات میں پانچ افراد جانبحق، تین زخمی

96
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ان حادثات اور واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق صنعتی شہر حب چوکی کے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ اور سوزوکی گاڑی میں تصادم کے باعث موقع پر موجود امام دین ولد رحمت علی نامی راہگیر حادثے کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایاز ولد اللہ داد نامی شخص ہوگیا ہے-

لاش اور زخمی شخص کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے-

دوسری جانب خضدار کے علاقے سونارو کے مقام پر بینک ملازمین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں محمد یسین اور غلام قادر نامی دو ملازمین موقع پر ہی دم تھوڑ گئے جبکہ مولا بخش اور صوبیہ نامی خاتون زخمی ہوگئے-

لیویز احکام نے لاشو ں اور زخمیوں خضدار منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-

ادھر ایک اور روڈ حادثے میں سوراب مل مدرسہ کے مقام پر پک اپ گاڑی کی ٹکر سے ناصر ولد خیر اللہ نامی طالب علم جانبحق ہوگئے ہیں-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری ہچی میں خاندانی جھگڑے پر باپ اور بیٹے نے مل کر چچا کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

لیویز نے جائے واقعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے-