بلوچستان ماہ جون: 2454 ٹریفک حادثات، 51 افراد جانبحق

94

بلوچستان میں گذشتہ ماہ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر پچاس افراد جانبحق 3449 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 مرک بلوچستان کی جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر 2454 کے قریب ٹریفک حادثات و واقعات رونما ہوئے ہیں-

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات رپورٹ کے مطابق ان تمام واقعات میں مجموعی طور 51 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 3449 افراد زخمی ہوئے ہیں-

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق N (25) وندر اور لسبیلہ کے مقام پر 180 مختلف ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 260 افراد زخمی جبکہ 13 افراد جانبحق ہوئے ہیں-

ٹیارہ لسبیلہ میں 55 روڈ حادثات میں 101 افراد زخمی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، وندر لسبیلہ میں 125 روڈ حادثات میں159 افراد زخمی جبکہ 9 آفراد جانبحق ہوگئے-

اسی طرح این 25 لکپاس مستونگ میں 133 روڈ حادثات میں 172 افراد زخمی ہوئے جبکہ 1 شخص جان کی بازی ہارگیا، قلات میں 65 روڈ حادثات میں 88 آفراد زخمی جبکہ 1 شخص جانبحق ہوا-

رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں باغبانہ خضدار میں 54 روڈ حادثات میں 82 آفراد زخمی ہوئے، درکالہ خضدار میں 83 روڈ حادثات میں 145 افراد زخمی ہوئے، کڑاڑو خضدار میں 39 روڈ حادثات میں 67 افراد زخمی ہوئے ہیں-

ادھر پشین میں 145 روڈ ٹریفک حادثات میں 290 افراد زخمی 5 افراد جانبحق ہوئے، چمن میں 16 روڈ حادثات پیش آئے جن میں 27 افراد زخمی ہوئے۔

این 50 زیارت کراس پشین میں 97 روڈ ٹریفک حادثات میں 162 افراد زخمی ہوئے، نسائی قلعہ سیف اللہ میں 179 روڈ ٹریفک حادثات میں 212 افراد زخمی ہوئے، شنکئی قلعہ سیف اللہ میں 31 روڈ ٹریفک حادثات میں 43 افراد زخمی ہوئے، بدین زئی ژوب میں 45 روڈ ٹریفک حادثات میں 55 افراد زخمی 2 افراد جانبحق ہوئے، مانیخو شیرانی میں 20 روڈ ٹریفک حادثات میں 32 افراد زخمی ہوئے ہیں-

مزید رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں این 85 گدر سوراب میں 75 روڈ ٹریفک حادثات میں 150 افراد جبکہ 16 افراد جانبحق ہوئے-

یہاں این 65 گوگورت کچھی میں 53 روڈ ٹریفک حادثات میں 93 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں، بختیار آباد سبی میں 29 روڈ ٹریفک حادثات میں 43 افراد زخمی 1 شخص جانبحق ہوا، کیٹل فارم جعفر آباد میں 29 روڈ ٹریفک حادثات میں 49 افراد زخمی ہوئے۔ این 70 مختیار لورالائی میں 43 روڈ ٹریفک حادثات میں 55 افراد زخمی 1 شخص جاں بحق ہوا۔

مزید برآں این 25 خضدار میں 448 روڈ ٹریفک حادثات میں 540 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جانبحق ہوئے۔ این 50 ٹراما ژوب میں 691 روڈ ٹریفک حادثات میں 884 افراد زخمی جبکہ 4 افراد جانبحق ہوئے کے اعداد و شمار شامل ہیں-