بلوچستان: سورج آگ برسانے لگا، چار افراد جاں کی باز ہار گئے

326

بلوچستان میں شدید گرمی اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، مختلف علاقوں میں اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔

دالبندین سے اطلاعات ہیں کہ جلیل احمد اور دلاور نامی شخص راجئے کے قریب گاڑی کی تیل ختم ہونے پر تیل کی تلاش میں راستہ بھٹک کر شدید گرمی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں ۔

جلیل احمد اور دلاور کا تعلق دالبندین کلی داود آباد سے ہے دونوں نوجوانوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

ادھر تربت سے اطلاعات ہیں کہ گوگدان کے رہائشی مصدق ولد عبدالطیف مرحوم بدھ کو ہیٹ اسٹروک کے سبب جان کی بازی ہارگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وہ شام کو قریبی پہاڑی پر گئے اور مغرب کو واپس آئے تو بیہوش ہوگئے جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔

تیسرا واقعہ ڈیرہ بگٹی ٹان میں پیش آیا جہاں گذشتہ دنوں گرمی لگنے کے واقعے میں محلہ ژانکو کا رہائشی نوجوان دم توڑ گیا ۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گرمی
کے 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے کئی علاقوں میں سورج قہر برسا رہا اور شہری گرمی سے نڈھال ہیں، بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گرمی کا 26 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ44 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق 1998 کے بعد کوئٹہ کا یہ ریکارڈ ترین درجہ حرارت ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کا زیادہ تر حصہ گرمی کی لہر کی زد میں ہے، کوئٹہ شہر کا پچھلا ریکارڈ 42ڈگری کا ہے، جو 1998 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب ،موسیٰ خیل ،شیرانی، سبی جھل مگسی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، آوران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، سبی میں 46 ، نوکنڈی میں 49، تربت میں42 ، خضدار میں 43، پنجگور 45 سینٹی گریڈ اور ساحلی علاقے جیوانی اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔