بلوچستان: دو افراد لاپتہ، ایک بازیاب

265

پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت خالد بجار اور عاقل بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے خالد بجار کو کل رات پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے میری بگ میں گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جبکہ عاقل کو آواران کے علاقے تیرتیج سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب نوشکی سے لاپتہ ہونے والا ثناء بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔