بلوچستان: حادثات و واقعات میں دو افراد جانبحق، دو زخمی

127

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی قادری چوک پر ایک شخص نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے بابو کرد نامی شخص کو قتل کردیا جسے علاقے کے لوگوں نے موقع واردات پر پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے-

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائیوے تیل برادر گاڑی کی ٹائر پھٹنے سے گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں GDA ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ہے-

ادھر خضدار کے یوسی کھنڈ سنی خلیل آباد میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نثار احمد ولد سمندر خان ہرند زہری جان بحق ہوگئے ہیں، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد نعش کو ورثا ء کے حوالے کردیا گیا ہے-

دریں اثناء شاہرگ میں نجی کوئلے کی کان میں مائنگ کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے، جنھیں بعد میں نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے-