بارکھان احتجاج پر شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج، گھروں پر چھاپے

243

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی کال پر شریک ہونے والے شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے-

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کل بارکھان کے شہر رکھنی میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ریلی کے شرکاء سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے-

بلوچ راجی مچی جلسے اور قافلوں پر پاکستانی فورسز کے حملوں اور تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں سیاسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے-

بی وائی سی کے کال پر گذشتہ روز بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بارکھان کے شہر رکھنی میں بھی شہریوں نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس دؤران شہر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے باعث اس پولیس نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے-

مظاہرین کا کہنا تھا بارکھان کے شہر رکنی میں بھی کل ایک پُرامن ریلی نکالی گئی جوکہ ہر باشعور فرد کا بنیادی حق ہے مگر آج اُسی کی پاداشت میں میں مختلف کارکنوں کے گھروں پر حھاپے مارے جا رہے ہیں، اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہم رکھنی انتظامیہ سے فوراً اس ایف آئی آر کو ختم کرنے اور لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کرنا بند کرنے وگرنہ اسکے خلاف شدید احتجاجی عمل اپنائینگے-