اسلم جان گچکی کی اہلیہ دبئی میں انتقال کر گئیں۔

351

اسلم جان گچکی کی اہلیہ اور اختر جان مینگل کی ساس دبئی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی رحلت کا اعلان سردار اختر جان مینگل کی صاحبزادی بانڈی مینگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔

بانڈی مینگل نے لکھا کہ میں آپ کو یہ غم بھری اطلاع دے رہی ہوں کہ میری نانی حمیدہ بیگم اور سردار اسلم جان کی بیوہ، سردار بلوچ خان کی صاحبزادی اب نہیں رہیں، وہ دبئی میں انتقال کرگئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازجنازہ اور تدفین کی مقام کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلم گچکی گوریلا کمانڈر اور 1970 کے مزاحمتی تحریک کے ایک رہنما تھے ۔