ہرنائی کوئلہ ٹرکوں پر حملوں کے خلاف شہر میں ہڑتال

270

‎ہرنائی، کوئلہ لے جانے والی ٹرک نذرآتش کرنے اور ڈرائیوروں کو ہلاک و زخمی کرنے کیخلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع ہرنائی سنجاوی کے قریب نامعلوم افراد نے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کرکے نذرآتش کردیا اور دو ڈارئیوروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جن میں سے بعد ازاں ایک زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا-

واقعہ کے خلاف آج تاجروں کی جانب سے ہرنائی شہر میں احتجاج کیا گیا اور پورے شہر کی دکانیں بند رہیں۔

احتجاج کرنے والے ہرنائی کے تاجروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ٹرکوں پر حملوں کے بعد انتظامیہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، زخمیوں کو نہ انتظامہ اٹھا کر لا رہے تھے نہ ہمیں جانے دے رہے تھے-

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زخمیوں کو اٹھانے کے لیے لیویز والے نہیں چھوڑ رہے تھے جبکہ لیویز نے ہمیں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کا حکم ہے کسی کو زخمیوں کے قریب جانے نہیں دینا ہے-

مظاہرین نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے اس رویہ کی وجہ سے زخمی ہونے والے ڈرائیور کی موت ہوگئی اگر واقعہ کی شفاف تحقیقات نہیں کی جاتی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے-