ہرنائی مسلح افراد کے ہاتھوں کوئلہ کان ٹھیکدار اغواء

191

مسلح افراد نے کوئلہ کان کے ٹھیکدار کو اغوا کرلیا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے علاقے تور غر سے نامعلوم افراد نے حاجی انور شاہ ایریا سے عمر نامی کوئلہ کے پیٹی ٹھیکیدار کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں-

واقعہ کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اغواء کار اور مغوی کو تلاش نہیں کرسکے ہیں-

واضح رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی کوئلہ کانوں کے ٹھیکیداروں اور مزدوروں کو اغواء کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے-