گوادر راجی مچی کے لئے بلوچستان بھر میں آگاہی مہم جاری

470

رواں سال کے 28 جولائی کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ راجی مچی کے سلسلے میں کراچی سمیت بلوچستان بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔

ٹی بی پی ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق راجی مچی کے تیاریوں کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جھالاوان ریجن میں مختلف علاقوں میں تنظیی نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس دورے میں بلخصوص خضدار، نال اور سوراب میں بلوچ راجی مچی کی سرگرمیوں کارنر میٹنگز، وال چاکنگ اور موبلائزیشن کیلئے کارکنوں کی ٹیم بنایا گیا۔

دوسری طرف بلوچ یکجہتی کمیٹی حب ریجن نے کل بروز اتوار گڈانی میں ایک اگاہی تقریب رکھا۔ جس کارکنوں نے بلوچ راجی مچی اور بلوچ یکجہتی کے لیے گڈانی کے عوام سے ملاقاتیں کی۔ اس کے ساتھ ساتھ گڈانی کے مین بازار میں ایک پرامن پیدل مارچ کیا جس میں 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں گڈانی کے مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کیا گیا۔
‏‪‬
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ راجی مچی کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ہر طرح کی مدد و تعاون، خصوصاً مالی تعاون کی اشد ضرورت ہوگی۔ بحیثیت انسان اور بلوچ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بلوچ نسل کشی کے خلاف اس تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں مقیم بلوچ قوم سے گزارش ہے کہ “بلوچ راجی مچی” میں اپنا کردار ادا کرنے اور مدد و تعاون کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ کریں