کیچ: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، گاڑی سوار افراد زخمی

185

بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی سوار افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک گشتک کے مقام پیش آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ پاکستانی فورسز نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں گاڑی سوار افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

آج صبح علاقہ مکینوں نے جاہ وقوعہ پر گاڑی کو برآمد کرلیا جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ مذکورہ جگہ پر خون کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

تاہم کل رات علاقہ فورسز کی جانب سے گھیرے میں ہونے کی وجہ سے گاڑی سوار افراد کی شناخت ممکن نہیں ہوسکا نہ ہی حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔