کیچ: پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ

544

بلوچستان ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فوجی قافلے کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گلی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قافلے میں شامل ایک ویگو گاڑی حملے کی زد میں آیا ہے۔ جس سے گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ اس میں سوار اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔