کیچ: لاش برآمد، فائرنگ سے ایک زخمی

205

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے گیشکور ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی کی شناخت میناز بلیدہ کے رہائشی دوست جان ولد محمدنور کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش گیشکور ندی میں پھینک دی ہے. تاہم قتل کے وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے گیبن سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے تربت کے نواحی علاقے گیبن میں فائرنگ کی جس سے محمد علی ولد شے دلی نامی شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔