کوپا امریکہ: ارجنٹینا نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلی

101

کوپا امریکا 2024ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے پینلٹیز شوٹ آؤٹ پر ایکواڈور کو 2-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ میں ارجنٹینا کو لیسانڈرو مارٹنیز کے گول کی بدولت برتری حاصل ہوئی جوکہ مقررہ وقت تک قائم رہی اور ارجنٹینا جیت کے قریب تھی لیکن انجری ٹائم کے پہلے ہی منٹ یعنی 1+90 منٹ میں ایکواڈور نے گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

میچ میں 30 منٹ کا اضافی وقت ملا جس میں دونوں ٹیمیں گول اسکور نہیں کرپائیں، اور میچ پینلٹیز شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔

کپتان لیونل میسی سب سے پہلے پینلٹی لینے آئے لیکن انہوں نے پینلٹی کِک ضائع کردی، اس کے بعد فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو ارجنٹائن گول کیپر ایمی مارٹینیز نے یکے بعد دیگرے دو پینلٹیز سیو کرکے 2-4 سے جیت کو یقینی بنایا۔