کوئٹہ: دو افراد پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

408

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حافظ اسلم ولد نواز رودینی اور عامر رودینی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو کل رات کوئٹہ کے علاقے سریاب لوڈ کاریز میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے حالیہ کچھ دنوں سے ایک بار پھر بلوچستان بھر سے جبری گمشدگیوں کے واقعات تیزی کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔