چاغی اور مند سے دو افراد کی لاشیں برآمد

239

بلوچستان کے ضلع چاغی اور کیچ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

چاغی، دوگنان سے پانچ دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش پہاڑوں سے برآمد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق چرواہے کی نشاندہی پر لاپتہ ہونے والے آغا ولی پیرکزئی کی لاش دوگنان کے قریب پہاڑوں سے برآمد ہوئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آغا ولی پیرکزئی کا دماغی توازن خراب تھا، جو گھر سے نکلے تھے مبینہ طور پر شدید گرمی اور پیاس لگنے کے وجہ جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے مند سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مند سورو بازار میں مبینہ طور پر نشے کے عادی ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔