وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5527 دن مکمل ہوگئے

99

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5527 دن ہوگئے۔ اظہار یکجتی کرنے والوں میں بی ایس او کے سیکرٹری اطلاعات شکور بلوچ رونل صدر کبیر بلوچ اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ اور لوگوں کو اجتماعی سزا کے طور پر جاری ہیں بلوچستان میں فوجی آپریشن خواتین اور بچوں کی ماورائے عدالت گرفتاری میں تیزی آئی ہے۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں پر خاموشی ایک المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان ایک انسانی بحران سے گزر رہا ہے ۔

ماما قدیر بلوچ کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن سے کئی بلوچ فرزندوں کو خواتین بچوں سمیت جبری طور پر گمشدہ کر دیا گیا ہے گزشتہ ایک مہینہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن سے کئی بلوچ فرزندوں کو خواتین بچوں سمیت جبری طور پر گمشدہ کر دیا کیا ہے ۔ فوجی آپریشن کی وجہ سے نظام زندگی مکمل مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔