مچھ میں پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

331

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ، گیشتری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار لال جان مری کو ایک کاروائی میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ لال جان مری 2017 سے قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ایم آئی کے پیرول پر مخبری کررہا تھا۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دسمبر 2023 میں مچھ کے علاقے درنجین میں ایک کاروائی کے دوران پاکستانی فوج کے آلہ کار آسمانی عرف اُوتھے ولد تنگو مری کو حراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لال جان مری ان کے نیٹورک سے منسلک ہے اور علاقے میں مخبری کا کام سرانجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لال جان مری گیشتری سمیت بولان کے دیگر علاقوں میں فوجی آپریشنوں اور لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں دشمن فوج کی براہ راست معاونت کرتا رہا ہے جبکہ مذکورہ علاقے میں دیگر افراد کو لالچ اور مجبور کرکے ایم آئی کیلئے مخبری کا کام لینے بھی ملوث پایا گیا تھا۔

ترجمان نے کہاکہ قومی غداری کے مرتکب ہونے پر لال جان مری کو ہلاک کرکے اس کے عبرتناک انجام تک پہنچادیا گیا۔ بلوچ لبریشن آرمی قومی غداری کے مرتکب ہونے والے افراد کو ہرگز معاف نہیں کرے گی اور انہیں لال جان مری کی طرح ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔