مشکے میں فوجی آپریشن جاری، مسلح جھڑپوں کی اطلاعات

660

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستان فوج آپریشن کررہی ہے، آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے بزی، مُرماسی، خلخلونک، پچڑ، کاھلو، لہڑو اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے، مختلف مقامات پر شدید شیلنگ جاری ہے جبکہ پاکستان فوج اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہونے کے باعث نقصانات کے حوالے سے معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات تھی جہاں پاکستان فوج کی حمایت یافتہ مسلح جتھے (ڈیتھ اسکواڈ) اور بلوچ آزادی پسندوں کی مابین جھڑپیں ہوئی تھی۔

جھڑپوں میں کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔