مستونگ: معدنیات لے جانے والی ٹرکوں پر حملہ

291

مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی ٹرکوں پر حملہ کیا، جبکہ حملہ آور حملے کے بعد جائے وقوعہ سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے مستونگ و گردنواح میں اس سے قبل بھی معدنیات لے جانے والی ٹرکوں پر اس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آئے ہیں۔

تاہم آج ہونے والی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔