مستونگ: دو بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

258

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فوج نے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت نصر اللہ اور سیف جان ولد انور کے نام سے ہوئی جو دشت مستونگ کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بھائیوں کو فورسز نے تین جولائی کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے دونوں بھائی لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں، جبکہ دوسری جانب لواحقین اور قوم پرست حلقے جبری گمشدگی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔