طویل ترین دھرنے کے بعد چمن مظاہرین کے مطالبات منظور

203

304 روزہ دھرنے کے بعد چمن کے عوام کا مطالبہ منظور، بارڈر پر پرانا نظام بحال کردیا گیا-

چمن دھرنا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنیوالے عنایت کاسی نے چمن دھرنا اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن سے افغانستان آمد و رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ آج سے بحال ہوگا، ہمارے مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان ایک اصولی سمجھوتہ ہونے جارہا ہے، باڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلئے ایک میکانزم بنایا جائے گا، لوگوں کے روزگار کیلئے بھی پرانی طریقہ کار پر ان کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی-

دوسری جانب مذاکرات کی کامیابی کے بعد 5 جون کو پولیو ٹیم پر حملے اور کارسرکار میں مداخلت پر ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے چمن دھرنے کے پانچ گرفتار رہنماؤں کو کوئٹہ کرائم برانچ سے رہا کردیا گیا جو چمن پرلت سٹیج پر بھی موجود تھے۔

مظاہرین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد چمن باڈر پر کاروبار پھر سے پہلے طرح بحال ہوگا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے-